
ہالینڈ؛ پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بے حرمتی
سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے معلون سیاستدان اور انتہا پسند سفید فام پارٹی کے رہنما نے ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملعون شخص کے ساتھ 2 اور افراد بھی موجود تھے جب کہ ملعون ڈچ سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے درجنوں مسلمان پہنچے تاہم پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سویڈن وزیر اعظم نے ’قرآن پاک کی بے حرمتی‘ کے خلاف قانون بنانے سے انکار کردیا
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ افراد نے ملعون شخص پر پتھراؤ بھی کیا اور جب گستاخ سیاست دان ناپاک عمل کے بعد واپس روانہ ہوا تو کچھ مسلمانوں نے اس کا پیچھا بھی کیا تاہم پولیس نے ایک بار پھر مداخلت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا تاہم بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سویڈن میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی دنیا بھر کے مسلمانون نے سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News