Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود قریشی کی گرفتاری؛ پی ٹی آئی کی شدید مذمت

Now Reading:

شاہ محمود قریشی کی گرفتاری؛ پی ٹی آئی کی شدید مذمت
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی غیرقانونی و بلاجواز گرفتاری پر پی ٹی آئی نے شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی گرفتاری قانون کے غلط استعمال، سیاست میں ریاست کی شرانگیز مداخلت اور انسانی حقوق کیخلاف بدترین اقدام ہے، نگران حکومت پی ڈی ایم کی مجرم حکومت کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے لاقانونیت اور فسطائیت کا ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہے۔

  ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر کے بھجوائے جانے والے خفیہ مراسلے کی تحقیقات کی آڑ میں شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں، شاہ محمود قریشی ایف آئی اے کی جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کررہے تھے اور 24 جولائی کو باضابطہ پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی نے سہ پہر ساڑھے چار بجے کی اپنی پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے ذمہ داران و کارکنان کیخلاف بدترین ریاستی فسطائیت کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا تھا، شاہ محمود قریشی کا اصل جرم عمران خان کی قیادت پر غیرمبہم اعتماد کا اظہار ہے، شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ عمران خان ہی تحریک انصاف کے چیئرمین تھے، چیئرمین ہیں اور تاحیات چیئرمین رہیں گے، انشاءاللہ۔

  ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں ملک میں انتخابات کو نوے روز کی آئینی مدت سے دور دھکیلنے کی کوششوں کی قانونی و سیاسی مزاحمت کا روڈ میپ بھی قوم کے سامنے رکھا، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی گرفتاری تحریک انصاف میں قیادت کا فقدان پیدا کرنے اور قیادت و کارکنان کے مابین روابط کو مفلوج بنانے کی مذموم ترین کوشش ہے۔

  ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات اور منظور کردہ خصوصی میکانزم کے تحت پارٹی کی فیصلہ سازی کو معطل کرنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے، پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کے منظور کردہ میکانزم کے تحت آگے بڑھے گی اور قیادت کی رہائی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گی، تحریک انصاف کی قانونی ٹیم وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی فوری رہائی کیلئے قانونی لائحۂ عمل تیار کرے گی۔

Advertisement

  ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ جبر، لاقانونیت اور فسطائیت کا کوئی حربہ ہمیں حقیقی آزادی، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے ووٹ کے حق کے تحفظ جیسے اہداف کے حصول سے نہیں روک سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر