Advertisement
Advertisement
Advertisement

راشد منہاس شہید کا آج یوم شہادت، مسلح افواج کے سربراہان کا بھرپور خراج عقیدت

Now Reading:

راشد منہاس شہید کا آج یوم شہادت، مسلح افواج کے سربراہان کا بھرپور خراج عقیدت
راشد منہاس

راشد منہاس شہید کا آج یوم شہادت، مسلح افواج کے سربراہان کا بھرپور خراج عقیدت

کم عمر ترین شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 52 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، تاہم مسلح افواج اور عسکری قیادت نے راشد منہاس شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے راشد منہاس شہید کی برسی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی شہادت مسلح افواج کی غیر معمولی قربانیوں کی داستانوں میں سے ایک ہے۔

سروسز چیفس نے کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر حاصل کرنے والوں میں سب سے کم عمر ہیں۔ راشد منہاس 20 اگست 1971 کو گوٹھ احمد شاہ، سجاول میں شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی عظیم روایات کو سربلند کیا، ہم مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

افواج کے سربراہان کا کہنا تھا کہ قوم کو وطن عزیز کیلئے جانیں قربان کرنے والے اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر حاصل کرنے والوں میں سب سے کم عمر ہیں، راشد منہاس 20 اگست 1971 کو گوٹھ احمد شاہ سجاول میں شہید ہوئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر