Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کا لونا 25 نامی خلائی جہاز چاند پر گر کر تباہ

Now Reading:

روس کا لونا 25 نامی خلائی جہاز چاند پر گر کر تباہ

روس کا بغیر پائلٹ والا لونا-25 خلائی جہاز بے قابو ہونے کے بعد چاند پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ خلائی جہاز چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا پہلا جہاز ہونے والا تھا لیکن لینڈنگ سے قبل مدار میں داخل ہونے میں دشواریوں کا سامنا کرنے کے بعد اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ تقریبا 50 سالوں میں روس کا پہلا چاند مشن تھا۔

لونا 25 چاند کے ایک ایسے حصے کو دریافت کرنے کے لئے تیار تھا جس کے بارے میں سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس میں منجمد پانی اور قیمتی عناصر موجود ہوسکتے ہیں۔

روس کی سرکاری خلائی کارپوریشن روسکوسموس نے اتوار کی صبح بتایا کہ ہفتے کی شام 11 بج کر 57 منٹ کے کچھ دیر بعد اس کا لونا-25 سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

Advertisement

روس کے خلائی مرکز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ چاند کی سطح سے ٹکرانے کے نتیجے میں 800 کلو گرام وزنی لینڈر کا وجود ختم ہو گیا تھا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ایک خصوصی کمیشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ مشن ناکام کیوں ہوا۔

لونا-25 کی شکست روسی خلائی مرکز روسکوسموس کے لیے ایک دھچکا ہے۔ روس کا سویلین خلائی پروگرام کئی سالوں سے تنزلی کا شکار ہے، کیونکہ ریاستی فنڈنگ تیزی سے فوج کی طرف مبذول ہو رہی ہے۔

روس بھارت کے خلاف چاند کے جنوبی قطب کی جانب دوڑ رہا تھا جس کا چندریان 3 خلائی جہاز اگلے ہفتے وہاں اترنے والا ہے۔

چندریان-3 کے اترنے کے بعد دھول جمنے میں چند گھنٹے لگیں گے، اس سے پہلے کہ چھ پہیوں والا روور رینگ کر چاند کی سطح پر چٹانوں اور گڑھوں کے گرد گھومے اور اہم اعداد و شمار اور تصاویر جمع کرے تاکہ تجزیے کے لیے زمین پر واپس بھیجا جا سکے۔

سائنسدانوں کے مطابق چاند کے جنوبی قطب کی سطح کا رقبہ جو مستقل طور پر سایہ میں رہتا ہے، چاند کے شمالی قطب کے مقابلے میں بہت بڑا ہے، جس کی وجہ سے وہاں پانی کی تلاش کا امکان زیادہ ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر