Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرہ خان کی دوسری شادی کی افواہیں؛ منیجر کا بیان سامنے آگیا

Now Reading:

ماہرہ خان کی دوسری شادی کی افواہیں؛ منیجر کا بیان سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کی خبروں پر ان کی منیجر کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔

کچھ روز قبل ماہرہ خان کی دوسری شادی کی خبریں ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پیجز پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان کی شادی کی تقریب کا اگلے ماہ ستمبر میں پنجاب کے معروف ہل اسٹیشن پر انعقاد کیا جائے گا۔

ان خبروں میں یہ دعویٰ  بھی کیا گیا کہ اداکارہ کی دوسری شادی کی تقریب میں قریبی رشتے دار اور دوست احباب بھی شرکت کریں گے۔

تاہم جب ان خبروں کی تصدیق یا تردید کے لیے اداکارہ کی منیجر انوشے طلحہٰ خان سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے ماہرہ خان کی دوسری شادی کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کو ’غیر ذمے دارانہ صحافت‘ قرار دے دیا۔

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ اداکارہ کی دوسری شادی سے متعلق خبریں اہل خانہ یا ٹیم کے ارکان میں سے کسی سے بھی کوئی باقاعدہ بیان لیے بغیر شائع کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں بلکہ چار سال قبل بھی ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ترکی میں منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

تاہم بعدازاں اس حوالے سے ماہرہ خان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے گردشی خبروں کی تردید کردی تھی۔

واضح رہے کہ ماہر ہ خان کی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جو 2015 میں علیحدگی پر ختم ہوئی، اداکارہ کا پہلی شادی سے ایک بیٹا بھی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر