
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13جنوری کو متوقع
اے ٹی سی کراچی نے نومئی واقعات سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے 6 مفرورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے خلاف ہنگامہ آرائی ، جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں عدالت نے سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی فہیم خان اور راجہ اظہر سمیت 6 مفرورکو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان، سابق اراکین سندھ اسمبلی راجہ اظہر اور عدیل احمد سمیت 6مفرور ملزمان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے مفرور ملزمان کے خاکے آویزاں کرنے اوران کی جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا اورسماعت 26اگست تک ملتوی کردی۔
پولیس نے چالان میں سابق اراکین قومی و سندھ اسمبلی راجہ اظہر، فہیم خان اور عدیل احمد خان کو مفرور قرار دیا تھا۔
چالان کے مطابق مقدمہ میں طارق، عامر، عبداللہ، رضون ،جاوید ، فہد سمیت 13 ملزمان گرفتار ہیں، 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے رہنماوں نے کارکنان کو اشتعال دلوایا ، تحریک انصاف کے کارکنان نے لاٹھی و ڈنڈوں سے مسلح ہوکر ہنگامہ آرائی کی۔
پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ سمیت 13 ملزمان کو بےقصور قرار دے دیا تھا، چالان کے مطابق مقدمہ میں عالمگیر خان سمیت 4 ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News