Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشہور ہونا بڑی بات نہیں، عزت کمانازیادہ اہم ہے، سنیتا مارشل

Now Reading:

مشہور ہونا بڑی بات نہیں، عزت کمانازیادہ اہم ہے، سنیتا مارشل

پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ مشہور ہونا بڑی بات نہیں، عزت کمانا زیادہ اہم ہے۔

 حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری چچی اینجی مارشل نے شوبزمیں بہت سی ماڈلز متعارف کروائیں۔ وہ اکثر مجھے کہتی تھیں کہ تم سانولی، پتلی اور لمبی ہواس لئے تمہیں ماڈلنگ کیریئر کے بارے میں سنجیدگی سے سوچناچاہیے۔

 سنیتا مارشل نے کہا کہ دراصل ماڈلنگ میں سانولی لڑکیاں بہت پسند کی جاتی ہیں۔ میں ان سے کہتی تھی کہ میں ماڈلنگ کر ہی نہیں سکتی کیونکہ میں کم گو اور اپنے کام سے کام رکھنے والی ہوں جبکہ ماڈلنگ ایسے لوگوں کا کھیل ہی نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ خیر ہوتا وہی ہے جو قسمت میں لکھا ہو۔ انہی دنوں میری بہن کو چچی نے کسی شوٹ کے لئے بلایا تووہ کسی وجہ سے نہ جاسکیں، چچی کہنے لگیں کہ تم کر لو۔پہلے تو میں ذرا ہچکچائی پھر میں نے سوچا کوشش کرنے میں تو کوئی حرج نہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس وقت میں تقریباً 17برس کی تھی اور باقاعدہ فیشن ماڈل بن گئی۔ شوبز میں اگرچہ پیسے کے ساتھ ساتھ شہرت بھی خوب ملتی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ مشہور ہونا بڑی بات نہیں بلکہ عزت کمانا زیادہ اہم ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر