Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں مسلح افراد کا تقریب پر حملہ، 27 افراد جاں بحق

Now Reading:

افغانستان میں مسلح افراد کا تقریب پر حملہ، 27 افراد جاں بحق
افغانستان

افغانستان کے دارالحکومت میں برسی کی تقریب کے دوران  مسلح افراد کے حملے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں حزب وحدت پارٹی کے رہنما عبدالعلی مزاری کی 25 ویں برسی کی تقریب کے دوران  مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسپیشل فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب وزارت صحت کے ترجمان نظام الدین جلیل   کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد 29  ہےجبکہ 30 افراد زخمی  ہیں۔

Advertisement

ترجمان وزارت داخلہ کےمطابق اس تقریب میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ سمیت ملک  کی دیگر سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں  جو تمام ہی اس حملے میں محفوظ رہے۔

افغانستان : طالبان کا حملہ، 16 افغان فوجی ہلاک

افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ مسلح حملہ آوروں نے تقریب کے مقام کے قریب واقع زیر تعمیر عمارت سے حملہ کیا ۔

افغان طالبان  نے حملے  سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر کسی گروپ کی جانب سے  بھی ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال بھی اس تقریب پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور اس کی ذمہ داری داعش سے وابستہ ایک گروپ نے قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ اس حملے نے امریکہ اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو ہونے والے معاہدے کے تحت 14 ماہ میں تمام غیر ملکی افواج کے افغانستان  سے انخلاء    کو دھچکا لگا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر