 
                                                      احمد علی بٹ اور فاطمہ خان کا نئے شادی شدہ جوڑوں کو مفید مشورہ
دنیا کے کسی بھی ملک کی طرح پاکستان میں بھی شادیوں کے اپنے مسائل ہیں۔ اور آپ نے اکثر یہ لوگوں کو کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ شادی دو فرد کے درمیان نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہے۔ اور پھر اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے دونوں خاندانوں کا موازنہ کیا جانے لگتا ہے جو کہ ہمارے معاشرے میں بہت ہی عام ہے۔
یہ موازنہ ہی وہ سب سے عام وجہ ہیں جو جوڑوں کے درمیان دراڑیں پیدا کرتی ہیں۔ آپ بہت سے نوجوان جوڑوں کو شادی کے آغاز سے ہی لڑتے ہوئے دیکھتے ہیں اور عام طور پر مردوں کو اپنی نئی نویلی بیوی سے یہ شکایت رہتی ہے کہ ان کی بیویاں گھر کے کاموں میں ان کی ماؤں کی طرح اچھی نہیں ہیں۔ اس سے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے ایک برا ماحول پیدا ہوتا ہے، تاہم احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ فاطمہ خان نے نوجوان جوڑوں کے لیے کچھ مشورے دیئے ہیں۔
احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ فاطمہ خان دونوں ہی شو بز انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں تاہم فاطمہ نے اب اس شعبے سے کنارہ کشی اختیاکر لی ہے۔ احمد اور فاطمہ کو حال ہی میں ایک نجی چینل کے مارننگ شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے نئے شادی شدہ جڑوں کو کئی مفید مشورے دیئے تاکہ گھر کی فضا کو خوشگوار اور تعلقات کو مزید مضبوط بنایاجاسکے۔
اس پروگرام میں ایک جوڑے سے بات کرتے ہوئے جہاں بیوی نے بتایا کہ ان کے شوہر اپنے پکانے والے کھانے کا اپنی ماں کے کھانے سے موازنہ کرتے رہتے ہیں، تو اس پر فاطمہ خان نے کہا کہ کسی بھی رشتے میں موازنہ کرنا انتہائی برا ثابت ہوتا ہے۔ آپ اگر دو پھل خریہدتے ہیں وہ بھی ایک جیسے نہیں ہوتے تو دو انسان کیسے ایک جیسے ہو سکتے ہیں۔یہاں تک کہ اپنے بچوں کا موازنہ کرنا بھی ایک غلط عمل ہے اور یہ کبھی کام نہیں کرتا۔
فاطمہ نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ اپنی بیوی کے ہنر کا اپنی ماں سے موازنہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا موازنہ اس وقت سے کریں جب آپ کی والدہ نے شروع میں شادی کی تھی اور اس وقت کس طرح سے کھانے بناتی تھی اور کس طرح سے کام کرتی تھی ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 