Advertisement
Advertisement
Advertisement

’عورت مارچ‘ پیمرا نے چینلز کے لیے ہدایات جاری کردی

Now Reading:

’عورت مارچ‘ پیمرا نے چینلز کے لیے ہدایات جاری کردی
عورت مارچ

عورت مارچ کے حوالے سے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے تمام نیوز چینلز کو ہدایات کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے عورت مارچ کے حوالے سے جاری کردہ خصوصی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کچھ نیوز چینلز عورت مارچ سے متعلق متنازعہ مواد نشر کررہے ہیں جبکہ ایسا مواد نشر کرنا مذہبی، معاشرتی، ثقافتی اقدار کے خلاف ہے اس لئے تمام ٹی وی چینلز لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کریں۔

پیمرا کا کہنا تھا کہ متنازع موادنشر کرنامذہبی، اخلاقی، سماجی، ثقافتی طور پر غیر مناسب ہے، خواتین سے متعلق متنازع مواد سےعوام کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اسی سبب ایسا مواد ٹی وی چینلز پر نشر نہیں کیا جاسکتا۔

خواتین کو بااختیار بنانا موجودہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، معاون خصوصی اطلاعات

پیمرا کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے خواتین سے متعلق متنازع مواد کی شکایات ملی ہیں ، اتھارٹی کو بھی ٹی وی چینلز پرمتنازع نعرے، ڈسکشن نشر ہونے کی شکایات ملی ہیں جبکہ پاکستان سٹیزن پورٹل، پیمرا کمپلینٹ اور کال سینٹر پر بھی شکایات درج کرائی گئی ہیں۔

Advertisement

پیمرا کے مطابق خواتین سے متعلق متنازع مواد نشرکرنا پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات نے بھی متقفہ طور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کمیٹی نے خواتین کےعالمی دن کے حوالے سے احتیاط پر زور دیا ہے۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا ٹی وی چینلزخواتین سے متعلق نازیبابینرز،نعرے،ڈسکشن نشرکرنے سے اجتناب کریں۔

8 مارچ، خواتین کا عالمی دن

 خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے حوالے سے مختص ہے۔

امریکہ میں سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے 1909 میں 28 فروری کو خواتین کا دن منایا گیا جس کے بعد 1910 میں خواتین کے حوالے سے ایک عالمی کانفرنس میں تجویز کیا گیا کہ یہ دن سالانہ طور پر منایا جانا چاہیے۔ اس کانفرنس میں 17 ممالک کی 100 خواتین نے اس خیال کو متفقہ طور پر منظور کیا۔

یہ پہلی مرتبہ 1911 میں آسٹریا، ڈنمارک، جرمنی اور سوئٹزر لینڈ میں منایا گیا۔ اس حساب سے رواں برس 108 یوم خواتین منایا جا رہا ہے۔

Advertisement

1917 میں سویت روس میں خواتین کو ووٹ کا حق ملنے کے وجہ سے وہاں 8 مارچ کو قومی تعطیل ہونے لگی۔ وہاں سوشلسٹ مہم کے تحت اسے باقاعدہ منایا جانے لگا۔

اسے 1975 میں اقوامِ متحدہ نے بھی اپنا لیا۔

کئی ممالک میں خواتین کے عالمی دن پر تعطیل ہوتی ہے۔ کئی ملکوں میں اسے احتجاج کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ بعض میں اس دن نسوانیت کا جشن منایا جاتا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر