احمد علی بٹ کی اہلیہ نے شادی شدہ جوڑوں کو بہترین مشورہ دیدیا
پاکستانی نامور کامیڈین، میزبان، اداکار و سابق گلوکار احمد علی بٹ کی اہلیہ نے شادی شدہ جوڑوں کو بہترین مشورہ دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستانی نامور کامیڈین، میزبان، اداکار و سابق گلوکار احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ و سابقہ اداکارہ فاطمہ خان نے نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی۔
انہوں نے پروگرام کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیا کہ کسی بھی دو رشتوں کا آپس میں موازنہ نہ کیا جائے، اگر ایسا ہوگا تو زندگی مشکل ہوجاتی ہے اور اس سے بیویوں کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتا ہے۔
فاطمہ خان نے کہا کہ اپنی بیویوں سے یہ شکایت نہ کریں کہ وہ آپ کی ماں کی طرح گھر نہیں سنبھالتی، ان کی طرح گھر کے کام نہیں کرتیں یا پھر ان کی طرح کھانا نہیں پکاتیں کیونکہ اس سے رشتوں میں نفرتیں اور دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف ماں اور بیوی میں ہی نہیں بلکہ کسی بھی رشتے میں موازنہ کرنے سے وہ کمزور ہوجاتا ہے۔ یہاں تک کہ اپنے بچوں کا موازنہ کرنا بھی غلط ہے۔
فاطمہ خان نے کہا کہ اگر آپ اپنی بیوی کے ہنر کا اپنی ماں سے موازنہ کرنا ہی چاہتے ہیں تو اس کا موازنہ اس وقت سے کریں جب آپ کی والدہ کی نئی نئی شادی ہوئی تھی، انہوں نے اُس وقت کیسے سب کچھ سنبھالا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
