اپنے بچوں کو جنک فوڈ کھلانے والے والدین ہوجائیں ہوشیار!
اپنے بچوں کو روز مرہ کی زندگی میں جنک فوڈ کھلانے والے والدین کے لئے انتہائی بُری خبر آ گئی ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق جنک فوڈ کھانے سے بطورِ خاص بچوں کے استحالے (میٹابولزم) میں منفی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔
سب سے پہلے وہ موٹے ہوجاتے ہیں اور دوسری جانب خون کا بہاؤ متاثر ہونا شروع ہوجاتا ہے کیونکہ اس میں مضر چکنائیاں، مصنوعی مٹھاس اور دیگر مضر اجزاء موجود ہوتےہیں۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنک فوڈ کا اندھا دھند استعمال بچوں کو فربہ بناتا ہے۔ اس میں غذائیت کم اور کیلوریز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ بچوں کو اس عمر میں متوازن غذا کی ضرورت ہے جو کسی بھی طرح جنک فوڈ سے پوری نہیں ہوسکتی۔
تشویشناک بات یہ ہے کہ جنک فوڈ سے دماغی و ذہنی مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں ورنہ بچوں کو پڑھنے اور توجہ میں بھی مشکل پیش آسکتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
