Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

Now Reading:

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
وفاقی تعلیمی بورڈ

وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ (پارٹ ون، ٹو) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2023 کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 83.86 فیصد رہا ہے، پارٹ ون میں کامیابی کا تناسب 61.82 فیصد رہا، رواں برس بارہویں کے امتحانات کیلئے کل 86495 امیدواران نے رجسٹریشن حاصل کی، رواں برس گیارہویں کے امتحانات کیلئے کل 88381 امیدواران نے رجسٹریشن حاصل کی۔

پری میڈیکل گروپ

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو پری میڈیکل گروپ میں تینوں پوزیشنز طالبات کی آئیں، پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن ایشل شاہنور فاطمہ نے 1075 لے کر حاصل کی، ان کا تعلق پنجاب کالج ایچ الیون سے ہے، پری میڈیکل میں دوسری پوزیشن ہانیہ عثمان نے 1072 نمبر لیکر اپنے نام کی، ان کا تعلق آرمی پبلک اسکول ہمایوں روڈ سے ہے، پری میڈیکل میں تیسری پوزیشن رد الملک نے 1066 نمبر لے کر حاصل کی، ان کا تعلق آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ سے ہے۔

پری انجینئرنگ گروپ

Advertisement

پری انجینئرنگ میں عشبا فاطمہ نے 1069 لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، ان کا تعلق آرمی پبلک اسکول راولپنڈی کینٹ سے ہے، پری انجینئرنگ میں دوسری پوزیشن عائشہ ظفر نے 1059 لیکر اپنے نام کی، ان کا تعلق آرمی پبلک اسکول راولپنڈی کینٹ سے ہے، پری انجینئرنگ میں تیسری پوزیشن زویا احمد نے 1054 لیکر اپنے نام کی، ان کا تعلق آرمی پبلک اسکول چکلالہ کینٹ سے ہے۔

سائنس جنرل گروپ

سائنس جنرل گروپ کی حرا عارف نے 1045 پہلی پوزیشن حاصل کی، سائنس جنرل گروپ کی ماہ نور تارڑ 1054 نمبر لے کر دوسری پوزیشن لے گئیں جبکہ عمارہ امین نے 1038 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر خان نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے 501 سنٹرز بنائے گئے تھے، رواں سال 30 مئی تا 22 جولائی کے درمیان امتحانات لئے گئے، آج 42 دن کے بعد ہم انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر رہے ہیں، فیڈرل بورڈ نے گزشتہ دو سال سے ای مارکنگ سسٹم پر شفٹ ہو چکا ہے، اگلے سال سے فیڈرل بورڈ نے پاسنگ پرسنٹیج 40 فیصد مقرر کر دی ہے۔

 

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر