فلم گدر 2 نے فلم ‘پٹھان’ کو پیچھے چھوڑ دیا
بالی وڈ فلم گدر 2 نے 10 دنوں میں ہی باکس آفس کلیکشن میں فلم ‘پٹھان’ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم گدر 2 نے 10 دنوں میں ہندوستان میں 375 کروڑکمائے ہیں۔
جبکہ فلم پٹھان اتنے عرسے میں 364 کروڑ کمائے تھے جس کی وجہ سے فلم گدر2 اس دوڑ میں آگے رہی۔
فلم گدر 2 4000 اسکرینوں پر وسیع تر ریلیز ہوئی جبکہ فلم پٹھان 5500 اسکرینوں پر سولو ریلیز ہوئی تھی۔
البتہ فلم گدر 2 کو اکشے کمار کی فلم او ایم جی 2 سے بھی مقابلے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ فلم پٹھان نے سولو ریلیز کا لطف اٹھایا تھا۔
تاہم 10 دنوں کے اندر فلم ‘گدر 2’ نے ہندوستان میں فلم ‘پٹھان’ کے مقابلے میں زیادہ آمدنی حاصل کی ہے۔
یہ فلم بھی 1947 میں ہندوستان کی تقسیم کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے۔ فلم “گدر 2” میں کہانی تارا سنگھ کے جرات مندانہ مشن کے گرد گھومتی ہے جب وہ سرحد عبور کر کے پاکستان جاتے ہیں، اپنے بیٹے کو بچانے کی جرأت مندانہ کوشش کرتے ہیں، جس کا مضمون اتکرش شرما نے لکھا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
