لندن سے وکالت کی ڈگری 5 کروڑ میں نہیں خریدی جاسکتی، اداکارہ ماورا حسین
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ لندن سے وکالت کی ڈگری 5 کروڑ میں نہیں خریدی جاسکتی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ماورا حسین نے اپنی آواز سے متعلق افواہوں کا تذکرہ کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں کی طرف سے باتیں سننے کو ملیں کہ انہوں نے اپنی آواز کی سرجری کروائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں تقریباً 10 سال قبل میری آواز مختلف تھی، میں مانتی ہوں لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ لوگوں کو لگتا ہے میری آواز بدل گئی ہے۔
ماورا حسین نے کہا کہ میں نے مداحوں سے اپنی آواز بدلنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بھی اتفاق کیا، لیکن لوگ میری سرجری کے بارے میں کیوں بات کر رہے ہیں؟ آواز کی سرجری کیسے ممکن ہے؟
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
دورانِ انٹرویو اپنی وکالت کی ڈگری سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنی وکالت کی ڈگری کی مکمل کی تو ایک معتبر اخبار نے میرے بارے میں آرٹیکل لکھا کہ میں نے اپنی وکالت کی ڈگری لندن سے 5 کروڑ روپے میں خریدی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی بات یہ ہے کہ اگر میرے پاس 5 کروڑ روپے ہوں گے تو میں ڈگری نہیں خریدوں گی کچھ اور کروں گی۔ یہ نیوز آرٹیکل دیکھ کر انہیں بہت ہنسی آئی اور انہوں نے اپنے والدین اور بہن کو بھی دکھایا۔
ماورا حسین نے مزید کہا کہ لندن سے وکالت کی ڈگری 5 کروڑ میں نہیں خریدی جاسکتی، مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں نے ایسا کیسے سوچ لیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
