Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ تعلیم سندھ کا 353 ارب کا سالانہ بجٹ، سرکاری اسکولز کے طلبہ پھر بھی احساس محرومی کا شکار

Now Reading:

محکمہ تعلیم سندھ کا 353 ارب کا سالانہ بجٹ، سرکاری اسکولز کے طلبہ پھر بھی احساس محرومی کا شکار
محکمہ تعلیم سندھ

سیکریٹری تعلیم کا سندھ کابینہ کو خط، سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی گزارش

محکمہ تعلیم سندھ کا 353 ارب کا سالانہ بجٹ ہونے کے باوجود سرکاری اسکولز کے طلبہ وطالبات احساس محرومی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ اربیہ بوائز ہائی اسکول میں کتابوں کی شارٹیج ہونے لگی، سرکاری اسکول میں 3 ماہ سے کتابوں کا بحران سر اٹھا رہا ہے، انفراسٹریکچر تباہ حالی کا شکار ہے۔

ہیڈمسٹریس ناہید خان کا کہنا ہے کہ ایس ایم سی فنڈز کی منظوری ہونے کے باجود سرکاری اسکول جامعہ عربیہ کو مرجر کے طور پر شامل کیا گیا، 400 کتابوں کی اشد ضرورت ہے لیکن کافی ماہ سے کتابیں نہیں دی جا رہیں، ہمارہ ایس ایم سی فنڈ 2017 سے حمایت الااسلام گرلز ہائی اسکول کے ماتحت کر دیا گیا ہے، متعلقہ اسکول سے ایس ایم سی فنڈز بالکل بھی نہیں دیئے جا رہے۔

سید محمد علی قاظمی ہیڈماسٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کے پاس کتابیں نہیں ہیں، کلاس میں بورڈز خستہ حال ہیں، بورڈز کے چاکس دستیاب نہیں ہیں، دیواریں کلر نا ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، اسکول کی دیواروں کا کلر، الیکٹریسٹی کا سامان،  سوئیپر کی تنخواہ اور ٹیچرز دو سالوں سے اپنے اخراجات خود اٹھا رہے ہیں۔

ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ ہمیں اساتذہ کی تنخواہیں اور کانٹیجنسی فنڈ کا کوئی اشو نہیں ہے، آر ایس یو یونٹ سے آنے والا ایس ایم سی فنڈ مرجر اسکول میں شامل کرنے کے بعد ہڑپ کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر