افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کے اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے 6 سال سے ٹیم سے باہر آل راؤنڈر کو طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق باؤلنگ آل راؤنڈر کریم جنت ایشیا کپ کے لیے افغانستان کے اسکواڈ میں شمولیت کے بعد چھ سال میں اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
اس 25 سالہ کھلاڑی نے 2017 میں زمبابوے میں اپنا واحد ایک روزہ میچ کھیلا تھا اور اس سال جون میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔
ساتھی آل راؤنڈر شرف الدین اشرف کو بھی 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے خلاف سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنے والی ٹیم کا حصہ وفادار مومند اور عظمت اللہ عمرزئی کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔
حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں قومی ٹیم ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 3 ستمبر کو لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف کرے گی۔
افغانستان کا اسکواڈ:
رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، اکرام علی خیل، راشد خان، گلبدین نائب، کریم جنت، عبدالرحمن، شرف الدین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، محمد سلیم اور فضل الحق فاروقی۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
