بھارتی گلوکار ارمان ملک نے منگنی کرلی، تصاویر وائرل
بھارت کے معروف گلوکار ارمان ملک نے اپنی محبوبہ سے منگنی کرلی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل نظر آرہی ہیں۔
حال ہی میں ایک خوابدیدہ تقریب میں گلوکار ارمان نے اپنی محبوبہ اور فیشن ڈیزائنر آشنا شروف سے منگنی کرلی ہے۔
آشنا شروف کے ساتھ اپنی منگنی کے دلکش لمحات کو شیئر کرتے ہوئے، ارمان ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایونٹ کی تینوں تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان تصاویر میں گلوکار کو اپنی محبوبہ کے ساتھ مختلف انداز میں پوز کرتے ہوئے، پرپوز کرتے ہوئے اور انگوٹھی پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے پوسٹ کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا، “اور ہمارا ہمیشہ کے لیے سفر کا ابھی ابھی آغاز ہوا ہے۔”
آشنا شروف ایک ہندوستانی فیشن اور بیوٹی بلاگر اور یوٹیوبر ہیں۔ انہیں کاسموپولیٹن لگژری فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر 2023 (انڈیا) قرار دیا گیا ہے۔
ارمان ملک، ایک ہندوستانی گلوکار، نغمہ نگار، ریکارڈ پروڈیوسر، وائس اوور آرٹسٹ، اداکار ہیں جنہوں نے مختلف زبانوں میں اپنی سریلی خدمات کے لیے پہچان حاصل کی ہے۔ ان کی گلوکاری کی صلاحیت ہندی، تیلگو، انگریزی، بنگالی، کنڑ، مراٹھی، تامل، گجراتی، پنجابی، اردو اور ملیالم جیسی زبانوں تک پھیلی ہوئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
