Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی وڈ ڈانسر ملائیکہ اور اداکار ارجن کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

بالی وڈ ڈانسر ملائیکہ اور اداکار ارجن کی ویڈیو وائرل
ملائیکہ

بالی وڈ ڈانسر ملائیکہ اور اداکار ارجن کی ویڈیو وائرل

بالی وڈ کی رومانوی جوڑی ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور کے بریک اپ کے حوالے سے حقیقت سامنے آگئی۔

حال ہی میں ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور کی ایک ویڈیو سوشل میئڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اس جوڑے کو حال ہی میں لنچ ڈیٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جوڑے کو ممبئی میں ایک ساتھ ایک ریسٹورینت سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا اور اس دوران ارجن ہمیشہ کی طرح ملائیکہ کی حفاظت کرتے نظر آئے۔

ویڈیو میں ارجن کو بلیک پینٹ اور کنفی ٹی شرٹ میں دیکھا گیا جبکہ ملائکہ سفید کوآرڈ شارٹ سیٹ میں نظر آئیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

بعد ازاں ملائکہ اور ارجن کے مداحوں کو یہ یقین آیا کے گزشتہ دنوں سے گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کی بریک اپ کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

Advertisement

ملائیکہ ارجن کے بریک اپ کی خبروں کو تب ہوا ملی، جب ارجن نے ایک پوسٹ شیئر کیا۔ دراصل، ارجن نے جو پوسٹ شیئر کیا تھا اس پر نہ تو ملائیکہ نے کوئی کمنٹ کیا تھا اور نہ ہی ان کا پوسٹ لائیک کیا۔

دوسری جانب کچھ لوگوں نے یہ بھی دیکھا کہ ملائکہ نے ارجن کے خاندان کے کئی افراد کو سوشل میڈیا پر ان فالو بھی کر دیا ہے۔ ان میں ارجن کی بہنیں انشولا کپور، جھانوی کپور، خوشی کپور، والد بونی کپور اور چچا انیل کپور شامل ہیں۔

اس سے پہلے ہفتہ کو ملائکہ کی ایک پوسٹ نے ان خبروں کو مزید ہوا دی تھی۔ ملائیکہ نے ‘زندگی میں تبدیلی’ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب پوسٹ کی تھی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ اس جوڑے کا بریک اپ ہوگیا ہے۔

یہ سب کچھ ارجن کپور کا نام کشا کپیلا کے ساتھ جڑنے کے بعد ہوا، جن کی حال ہی میں اپنے شوہر سے طلاق ہوئی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کشا کپیلا نے ان افواہوں کو غلط کہا۔

 واضح رہے اب جوڑے نے خود ہی ان خبروں پر مکمل روک لگا دی ہے۔

Advertisement
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر