Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

Now Reading:

امریکا میں یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

امریکا کی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا کے سائنس کیمپس میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پروفیسر کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ صبح کیمپس کی لیبارٹری کے نزدیک چہل قدمی کر رہے تھے۔ انھیں نہایت قریب سے گولیاں ماری گئیں۔

پولیس اور امدادی ٹیموں کے پہنچنے تک زیادہ خون بہہ جانے کے باعث پروفیسر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے اعلان کیا کہ کوئی شخص بھی کلیئرنس ملنے تک باہر نہ آئے، ایک مسلح شخص دہشت گردی کے ارادے سے اب بھی یونیورسٹی میں موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر پولیس کی جانب سے مسلح شخص کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔ یہ تصویر یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی آئی ڈی کارڈ پر لگی تصویر سے کافی مشابہ ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Advertisement

بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا اور تمام طلبا اور اسٹاف کو بحفاظت باہر نکالا۔ یونیورسٹی کے چانسلر کیون گوسکیوِچز نے یونیورسٹی کو دو روز کے لیے بند کردیا۔

خیال رہے کہ یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا میں طلبا کی تعداد 30 ہزار، اسٹاف ممبران 9 ہزار اور اساتذہ کی تعداد 4 ہزار 100 ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر