Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کے بلوں میں ریلیف کا معاملہ؛ بلاآخر بڑی خبر آگئی

Now Reading:

بجلی کے بلوں میں ریلیف کا معاملہ؛ بلاآخر بڑی خبر آگئی

بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا معاملہ ایک بار پھر سے التوا کا شکار ہوگیا ہے، بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت اجلاس آج ہوگا جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اتوار کے روز بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر اجلاس کا پہلا دور ہوا تھا جس کے بعد اجلاس کو پیر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بجلی کے نرخوں سے متعلق وزیرتوانائی نے مشاورت کی جبکہ مشاورتی عمل میں نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے بھی شرکت کی۔

مشاورتی عمل کے دوران ممکنہ ریلیف کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جولائی کے بل قسطوں میں وصول کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا اور بجلی کے بلوں میں شامل ٹیکسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی عمل کے دوران وزیر توانائی نے بلوں میں ممکنہ ریلیف سے متعلق مختلف آپشنز پیش کیے۔

دوسری جانب وزارت توانائی میں بجلی بلوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں مسئلے پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی۔

وزارت توانائی کے مطابق اجلاس کی تجاویز کل نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، اور حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

وزارت کے مطابق تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز وفاقی کابینہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر