Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈونیشیا میں حجاب نہ کرنے پر استاد نے 14 طالبات کے بال کاٹ دیئے

Now Reading:

انڈونیشیا میں حجاب نہ کرنے پر استاد نے 14 طالبات کے بال کاٹ دیئے

انڈونیشیا کے ایک اسکول میں ٹیچر نے حجاب درست طریقے سے نہ لینے پر بطور سزا 14 طالبات کے بال کاٹ دیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جاوا کے ایک قصبے کے اسکول میں حجاب سے باہر بال نظر آنے پر استاد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے باہر نکلے ہوئے بال کاٹ دیئے۔

ان طالبات پر الزام تھا کہ انھوں نے اسکول میں درست طریقے سے اسکارف نہیں پہنا تھا۔ اسکارف کے نیچے ایک ٹوپی نما چیز بھی پہنی جاتی ہے جس سے بال پیشانی پر نہیں آتے۔اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیچر نے طالبات کے بال پیشانی کے اوپر معمولی سے کاٹے یا لمبائی میں کچھ مقدار میں کاٹے جس پر استاد نے والدین سے معافی مانگ لی ہے۔

ہیڈ ماسٹر نے مزید کہا کہ طالبات تناؤ کی شکار اور دل گرفتہ ہے جس پر انھیں ماہرین نفسیات کی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا کے اسکولوں میں طالبات کے لیے حجاب پہننا لازمی ہے اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی طالبات پر لاگو ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر