
ہم اپنے کام کی عالمی سطح پر پذیرائی چاہتے ہیں، اداکارہ رانی مکھرجی
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ ہم اپنے کام کی عالمی سطح پر پذیرائی چاہتے ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خواتین کو فائدہ پہنچانے والی کوئی بھی تبدیلی مثبت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی قیادت کے لیے آمادگی بہترین ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ ہمارے کام کو لوگ دیکھیں کیونکہ بطور اداکار ہماری کامیابی کا انحصار ناظرین پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف پانچ یا چھ فلمی شائقین کے لیے کام نہیں کر رہے، ہم اپنے کام کی عالمی سطح پر پذیرائی چاہتے ہیں۔
اداکارہ رانی مکھرجی کے مطابق مختلف عوامل تھیٹر فارمیٹ کے لیے فلم کے موزوں ہونے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جن میں منیٹائزیشن اور فلمی شائقین کی ترجیحات شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر شائقین کو خواتین کو وہی روایتی انداز میں اپنے گھروں میں سکون سے بیٹھے دیکھنا پسند ہے تو ظاہر ہے پھر فلم میں وہی دکھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لیکن میرا مؤقف یہ ہے کہ میں اپنے شائقین کو ایک مضبوط خاتون مرکزی کردار میں دکھاؤں۔
اداکارہ رانی مکھرجی کے مطابق مجھے یقین ہے کہ شائقین کو ایسی فلمی بھی پسند آئیں گی لیکن ایسی فلمیں صرف تب بن سکیں گی جب وہ پروڈیوسرز کے لیے معاشی طور پر بھی مناسب ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News