Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 5 : کوئٹہ کی بیٹنگ ناکام، لاہور کو جیت کیلئے 99 رنز کا ہدف

Now Reading:

پی ایس ایل 5 : کوئٹہ کی بیٹنگ ناکام، لاہور کو جیت کیلئے 99 رنز کا ہدف
پی ایس ایل 5

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 5) کے اکیسویں میچ میں لاہور قلندرز  کے بالرز  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی بیٹنگ کو تہس نہس کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں  لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ابتداء سے مشکلات کا شکار رہی۔

پاور پلے میں محض 21 رنز پر 6 وکٹیں گنوانے کے بعد سہیل خان (32)اور زاہد محمود (19)نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا   اور اسکور کو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

محمد نواز 10 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے بازرہے جبکہ  کوئٹہ کے تین کھلاڑی (شین واٹسن، اعظم خان اور بین کٹنگ )بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ احمد شہزاد 9،جیسن روئے 6،فواد احمد 4اور محمد حسنین 2 رنز بناسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سمیت پٹیل نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 5 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین شاہ آفریدی اور فرزا راجہ  نے2،2 جبکہ سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کھیلے گئے آج کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر