بابر اعظم ایشیاکپ جیتنے کے لیے پر امید
افغانستان کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد کپتان بابر اعظم ایشیاکپ جیتنے کے لیے پر امید ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملتان آکر کافی اچھا لگا، آخری بار ملتان مین ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کھیلے تھے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف ٹیم اچھا کھیلی، کوشش کریں گے ایشیاکپ میں بھی اچھا کھیلیں۔ کرکٹ میں کسی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے اور میں نے آج سیکھا ہے کہ کرکٹ کو ایزی نہیں لینا چاہئیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ ٹیمز کی جرسی پر میزبان ’’پاکستان‘‘ کا نام نہ ہونے پر فینز آگ بگولہ
بابر اعظم کہتے ہیں کہ ہم نے نیپال کی ٹیم کو دیکھا ہے جب کہ اس کی اسٹرینتھ اور کمزوری کو بھی دیکھا ہے۔ میرے خیال سے پورا ایشاکپ پاکستان میں ہوتا ہے تو اچھا ہوتا لیکن اب جو شیڈول ہے اس کے حوالے سے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کوچز اور کھلاڑیوں نے شیڈول کے حساب نے تیاری کی ہے جب کہ ہم نے ٹریول شیڈول کو دیکھ کر تیاری کی ہے۔ ٹیم کی جانب سے اچھی پرفارمنسز آرہی ہیں، بولرز اور بلے بازوں نے افغانستان کیخلاف اچھا پرفارم کیا جب کہ ایک میچ میں بولرز نے اور پھر بلے بازوں نے اچھا پرفارم کیا۔
کپتان نے کہا کہ جب مجھے کپتانی ملی تو میں نے کوشش کی تھی کہ ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے، لوگوں کی توقعات اور بڑھ گئی ہیں جوکہ ہمیں پوری کرنی ہیں۔ میرا گول ہے کہ ٹیم کی کامیابی کے حوالے سے سوچوں جب کہ میں نے انفرادی سوچنا چھوڑ دیا ہے۔
بابر اعظم نے بتایا کہ ہمارے سارے کھلاڑی مختلف لیگز میں گئے ہوئے تھے اور سب کو مختلف ٹاسک دیئے گئے تھے۔ کوچز نے جس طرح پلیئرز کو دیکھا اور لے کر چلے بہت اچھا کام کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے اور کسی کو انجری بھی ہوسکتی ہے، جو ٹیم اب ہے وہ مجھے بہترین لگ رہی ہے جب کہ ابھی ورلڈ کپ میں ٹائم ہے اور اگر ابھی کوئی تبدیلی بھی کرنی پڑی تو چانس باقی ہے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
