Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمان مزاری کیخلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ رپورٹ طلب

Now Reading:

ایمان مزاری کیخلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ رپورٹ طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ

ایمان مزاری کے تمام مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات سے متعلق سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی درخواست پر سماعت کی۔

شیریں مزاری کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ اور قیصر امام عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے کہا کہ ہمیں ایسی درخواست دائر کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن حالات ہی کچھ ایسے بن چکے ہیں، 2 کیسز میں گرفتاری ہوئی دونوں میں ضمانت پر رہائی ہوئی، اڈیالہ جیل کے باہر سے ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ہم بڑے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، ایمان مزاری اس عدالت میں موجود تھی میں نے کہا اپنی ماں کی زبان کنٹرول کریں، انہوں نے یقین دہانی کرائی پھر انہوں نے اپنی زبان خود کنٹرول نہیں کی۔ 2023 آئین اور عدلیہ پر عملدرآمد کے لحاظ سے تاریک ترین سال ہے۔

Advertisement

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت اس کو قانون کے مطابق دیکھ سکتی ہے، یہ جو مقدمہ درج کیا گیا یہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا کہ ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات سے متعلق کل تک رپورٹس طلب کرکے آگاہ کریں۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک ایمان مزاری کو گرفتار کر کے اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا اور کہا کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر نہ لے جایا جائے گا۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ تمام صوبوں سے رپورٹ لیکر عدالت کو آگاہ کریں اور ایمان مزاری کے خلاف 20 اگست کے بعد کا کوئی مقدمہ ہے تو اس میں گرفتار نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر