
انتخابات 90 روزمیں کرانے کیلئے جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع
انتخابات 90 روزمیں کرانے کیلئے جماعت اسلامی نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات کا آئینی مدت میں انعقاد ضروری ہے، سابقہ حکومت نے مردم شماری شائع کرنے کا فیصلہ بدنیتی کی بنیاد پر کیا۔
جماعت اسلامی کی جانب سے وکیل نےدرخواست میں مؤقف پیش کیا کہ نومبر میں ہونے والے انتخابات مزید تاخیر کا شکار ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی، استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر انتخابی شیڈیول جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ تمام سرکاری اداروں کو حکم دیا جائے کہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News