Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوڑوں کے درد میں مفید اور مضر غذاؤں کو بھی جان لیں

Now Reading:

جوڑوں کے درد میں مفید اور مضر غذاؤں کو بھی جان لیں
جوڑوں کے درد

جوڑوں کے درد میں مفید اور مضر غذاؤں کو بھی جان لیں

ایسے تمام افراد جو جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں انہیں چاہئے کہ وہ جسم میں سوزش کا سبب بننے غذاؤں سے مکمل پرہیز کریں جیسے سیچوریٹڈ فیٹ اور اضافی چینی۔ کیونکہ جوڑوں کا یہ درد اندرونی سوزش کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ اس میں مبتلا شخص روزمرہ ے معمولات زندگی کو انجام دینے سے قاصر رہتا ہے۔

جوڑوں کے درد میں مبتلا شخص کے لیے یوں توکئی دوائیں تجویز کی جاتی ہیں توہم کچھ غذائیں ایسی بھی جو سوزش کا سبب بنتی ہیں لہذا ان سے پرہیز کرنا ضروری اور کچھ غذاٗئیں سوزش کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں یہاں پر انہی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے۔

سوزش کا سبب بننے والی غذائیں

دودھ اور دودھ سے تیار مصنوعات، زیاد نمک والے کھانے، چینی سے بنی غذائیں، ریفائینڈ کاربوہائیڈریٹس اورتمباکو نوشی۔

جوڑوں کے درد میں مفید غذائیں

Advertisement

ایسی غذائیں جن میں یہ اجزاء موجود ہوں جوڑوں کے درد میں مفید تصور کی جاتی ہیں جیسے اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، کیلشیم، وٹامن ڈی، اینٹی آکسیڈینٹ جیسے وٹامن سی۔ یہ اجزاء کن غذاؤں میں موجود ہوتے ہیں جانتے ہیں۔

ہلدی

 شوخ زرد رنگت والی ہلدی کو اب دنیا بھر میں سپرفوڈ کا درجہ دیا جاچکا ہے۔ اس کی وجہ ایک ہی مشہور کیمیکل ’کرکیومِن‘ ہے جو ہلدی میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ یہ اینٹی سوزش خصوصیات رکھتا ہے اسی لیے اسے گھٹیا کے مرض میں مفید تصور کیا جاتا ہے۔ لہذا جوڑوں کے درد میں کمی کے لیے غذا میں ہلدی کی مقدار کو بڑھا دیں ساتھ ہی اسے اسمودی، دودھ، سوپ اور سالاد میں بھی ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اخروٹ

اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے حصول نہایت مؤثر ذریعہ ہے اسی لئے یہ جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں۔ ماہرین صحت ایسے افراد کے لیے جو گھٹیا کے مرض میں مبتلا ہو اخروٹ کو روز استعال کرنے پر زور دیتے ہیں۔

سالمن

Advertisement

سالمن مچھلی میں کیلشیم، وٹامن ڈی اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

یہ اومیگا 3 چکنائی جسم میں امیونو ماڈیولنگ اور سوزش کے خلاف کام کرتی ہے، جو جوڑوں کے درد سے منسلک سوزشی پیدا کرنے والے عوامل کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

کھٹی چیری کا رس

عام طور پر بیریاں ہر طرح کی سوزش کی ممکنہ وجہ کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ تاہم اس فہرست میں چیری بھی کسی سے کم نہیں خصوصاً کھٹی چیری کا رس جوڑوں کے درد کو کم کرنے معاون ثابت ہوتا ہے۔

شاخ گوبھی (بروکولی)

بروکولی جہاں اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبرحاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے تو وہی یہ سلفورافین سے بھرپور ہوتی ہے۔

Advertisement

سلفر سے بھرپور یہ مرکب بروکولی میں پایا جاتا ہے جو اینٹی آکسیڈینٹ جیسے خواص رکھتا ہے اور گٹھیا کی علامات دورکرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

پھلیاں اور دالیں

پھلیاں اور دال اکثر گیس اور اپھارہ کا سبب بنتی ہیں تاہم ان میں بعض اقسام سوزش دور کرکے مجموعی صحت کو فروغ دیتی ہیں۔

یہ میگنیشیم حاصل کرنے کا ایک بڑا ذریعہ بھی ہیں، جو سوزش کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی

Now Reading:

وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی
وزارت پارلیمانی امور

وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی

وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سمری میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کی جگہ خالی چھوڑی گئی ہے۔

وزیر اعظم سمری پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ درج کر کے صدر عارف علوی کو بھجوائیں گے۔

وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر 48 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے پابند ہیں۔

صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں قومی اسمبلی 48 گھنٹوں میں از خود تحلیل ہو گی۔