ایمان مزاری کے تمام مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کے تمام مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایمان مزاری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالتی حکم پر وزارت داخلہ حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے، عدالت نے سوال کیا کہ کیا آپ نے ایمان مزاری کے خلاف صوبوں میں درج مقدمات کی تفصیلات منگوائی ہیں؟
وزارت داخلہ حکام نے کہا کہ اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے، وفاقی حکومت ایسے معاملات میں صوبوں کو حکم نہیں دے سکتی، جس پر جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیسی بات کر رہے ہیں؟ ہم نے صرف معلومات حاصل کرنے کے لیے کہا ہے۔
اسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ آرڈر دیر سے ملا ہے کچھ وقت دے دیا جائے۔
ایمان مزاری کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔
عدالت نے اسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ کو کیا ہدایات ہیں؟ ملزمہ جیل میں ہے آپ تفتیش کریں چالان جمع کرائیں ٹرائل کرائیں۔
جسٹس حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ اسے کیا کہنا چاہیے تھا کیا نہیں کہنا چاہیے میں اس متعلق کچھ نہیں کہوں گا، سیکرٹری داخلہ کو بتائیں کہ ایمان مزاری کے کیس میں کورٹ آرڈر کیا ہے؟
عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
