شرجیل گوپلانی
ٹمبر مارکیٹ کراچی کے رہنما شرجیل گوپلانی نے کے الیکٹرک سے معافی مانگ لی۔
کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق شرجیل گوپلانی ہمارے سائٹ آفس آئے اور ذاتی طور پر اس ٹیم سے معافی مانگی، جس کو انہوں نے چند روز قبل تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قیادت اور مصطفٰی کمال کے مثبت و ثالثی کردار پرشکر گزار ہیں کہ انہوں نے کراچی کے لیے دن رات محنت کرنے والے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
آج شرجیل گوپلانی ہمارے سائٹ آفس آئے اور ذاتی طور پر اس ٹیم سے معافی مانگی جن پر انہوں نے ٹمبر مارکیٹ میں تشدد کیا تھا۔ایم کیو ایم قیادت اور مصطفٰی کمال صاحب کے مثبت و ثالثی کردار پرشکر گزار ہیں کے انہوں نےکراچی کیلئے دن رات محنت کرنے والے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کی۔ pic.twitter.com/9epEZbPm3u
Advertisement— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) August 30, 2023
اس سے قبل ٹمبر مارکیٹ میں کے الیکٹرک کا عملہ میٹراتارنے پہنچا تو تاجروں سے ان کا یہ عمل برداشت نہ ہوا اور انہوں نے عملے پر تھپڑوں اور لاتوں کی برسات کردی اور عملے کو یرغمال بنائے رکھا جس کے بعد تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
