Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار سنی دیول نے میرے 77 لاکھ دینے ہیں؛ معروف فلمساز کا بڑا دعویٰ

Now Reading:

اداکار سنی دیول نے میرے 77 لاکھ دینے ہیں؛ معروف فلمساز کا بڑا دعویٰ

اداکار سنی دیول نے میرے 77 لاکھ دینے ہیں؛ معروف فلمساز کا بڑا دعویٰ

معروف فلمساز سنیل درشن نے کہا ہے کہ اداکار سنی دیول نے میرے 77 لاکھ دینے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز سنیل درشن کا کہنا ہے کہ 1996 میں فلم ‘اجے’ کے ساتھ ہماری تلخی شروع ہوئی، سنی دیول نے مجھ سے فلم ڈسٹری بیوشن حقوق مانگے کیونکہ وہ اپنی بین الاقوامی ڈسٹری بیوشن کمپنی شروع کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سنی دیول نے مجھ سے رقم لی اور وعدہ کیا کہ وہ لوٹا دیں گے لیکن بعد ازاں وہ مجھے فون کر کے مختلف شہروں میں بلاتے رہے اور نجی مسائل کا کہہ کر ٹالتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں سنی دیول نے مجھ سے ایک فلم کی پروڈکشن میں مدد طلب کی اور کہا کہ وہ میرے ساتھ ایک فلم کریں گے اور فلم مکمل کر کے میری تمام رقم ایڈجسٹ کردیں گے۔

سنیل درشن کے مطابق میں پہلے ہی اس کے ساتھ دو فلمیں کرچکا تھا اس لیے تیسری بار بھی ہامی بھرلی، نا تو فلم مکمل ہوئی، نا ہی مجھے پیسے ملے، میں 4 سال تک سنی دیول کے پیچھے بھاگتا رہا، اس دوران اس کی کچھ فلمیں ہٹ ہوئیں، کچھ فلاپ ہوگئیں، یوں میں عدالت تک پہنچ گیا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ 27 سال ہوچُکے ہیں اور میں عدالت کے چکر کاٹ رہا ہوں، سنی دیول کے پاس بہت سی جائیدادیں ہیں لیکن وہ دوسروں سے لی گئی رقم واپس کرنا بھول گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تاحال اداکار کی جانب سے اس بیان پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر