Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اورلاہور پولیس کی مشترکہ کارروائی، دو رکنی گینگ گرفتار

Now Reading:

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اورلاہور پولیس کی مشترکہ کارروائی، دو رکنی گینگ گرفتار
لاہور پولیس نے 2107 جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ کر دیا، چار ہزار سے زائد گرفتاریاں

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اورلاہور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوردو رکنی گینگ گرفتارکرلیا۔

سیف سٹیز ٹیم نے دوران سرویلنس بتی چوک کے علاقے میں 2 مشکوک افراد کو دیکھا، تھانہ شفیق آباد پولیس کو فورا مشتبہ افراد کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔

دوران چیکنگ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور کٹر برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شرجیل نعیم اور ساجد علی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔ ایس پی شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر میں منظم گروہ کی شکل میں کام کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

 ایس پی شہزادرفیق کے مطابق سیف سٹی کیمروں اور ہیٹ میپ کی مدد سے پولیس فورس کی تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے، شہری اپنے گرد و نواح کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر