
ایمان مزاری کی ضمانت منظور، کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی، ڈی جی ایف آئی کو ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت بھی نہیں کریں گے، ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جایا جائے، سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کے خلاف مقدمات سے متعلق پیر تک صوبوں سے تفصیلات مانگ کر آگاہ کریں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف تین مقدمے درج ہیں، اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دو مقدمات میں ضمانت پر ہیں، پٹشنر کی والدہ نے کہا تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھر گرفتاری کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دہشتگردی کی دفعات سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News