
اپنی والدہ کی موت پر بالکل نہیں روئی، اداکارہ یاسرہ رضوی
پاکستان کی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کی موت پر بالکل نہیں روئی۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی نے ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی والدہ کی موت پر بالکل نہیں روئی اس کی بڑی وجہ یہ تھی میں اپنے بچوں کو یہ بتایا چاہتی تھی کہ ہم اللہ کی امانت ہیں اور اسی کے طرف لوٹ کر جانا ہے لہذا جب میری موت ہو تو تم بھی مجھے اسی شان سے رخصت کرنا۔
اداکارہ نے کہا کہ آخری وقت تک والدہ کا حوصلہ بڑھاتی رہی کہ انہیں کچھ نہیں ہوگا اور وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گی۔
یاسرہ رضوی نے کہا کہ میرا بیٹا بھی اللہ کی طرف سے ایک اشارہ اور بڑی نعمت ہے کہ وہ اسے وقت میں میری گود میں آیا جس لمحے میں مکمل اندھیرے میں گھری ہوئی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں شب قدر کی رات اللہ سے دعا کرنے لگی تھی مجھے جینے کا اشارہ دے دے یا مجھے بھی اپنے پاس بلالے۔
انہوں نے کہا کہ یہی وہ وقت تھا جب اللہ نے مجھے میرے حمل کی خوشخبری سنائی اور جینے کا ایک نیا موقع فراہم کیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ یاسرہ رضوی نے خود سے 10 سال کم عمر پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News