Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل میں حریف اریٹیریا گروپوں کے درمیان جھڑپیں، 100 سے زائد افراد زخمی

Now Reading:

اسرائیل میں حریف اریٹیریا گروپوں کے درمیان جھڑپیں، 100 سے زائد افراد زخمی

تل ابیب میں حکومت کی حمایت میں ہونے والی ایک تقریب میں اریٹریا کی حکومت کے حامی اور ناقدین ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اریٹیریا سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کے مخالف گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی ہے۔

ہفتے کے روز لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب اریٹیریا کے سیکڑوں شہری اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ایک ایسے مقام پر پہنچے جہاں حکومت کے حق میں ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ دیں اور پولیس اور دیگر گاڑیوں کی کھڑکیوں کے ساتھ ساتھ قریبی دکانوں کی کھڑکیوں کو بھی توڑ دیا۔ وہ اریٹیریا کے سفارت خانے کے قریب واقع مقام میں داخل ہونے اور کرسیوں اور میزوں کو توڑنے میں بھی کامیاب رہے۔

اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروس میگن ڈیوڈ ادوم کا کہنا ہے کہ اس نے 114 افراد کا علاج کیا جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اریٹیریا کی حکومت کے حامی حکومت مخالف مظاہرین کو کلبوں سے پیٹ رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے صحافیوں نے ایسے افراد کو دیکھا جن کے سر پر زخم تھے اور ان کے بازو خون میں لت پت تھے، جن میں سے کچھ بچوں کے کھیل کے میدان میں زمین پر پڑے ہوئے تھے۔

مقبوضہ مشرقی یروشلم سے رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک صحافی پال برینن نے کہا کہ پولیس کو تشدد کی شدت کا اندازہ نہیں تھا۔

” صحافی پال برینن کے مطابق مظاہرین بہت تیزی سے رکاوٹوں کو توڑنے میں کامیاب رہے۔ پولیس کو آنسو گیس اور دستی بموں سے جواب دینا پڑا۔

صحافی پال برینن نے مزید کہا کہ جھڑپوں میں کم از کم 30 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر