گوگل میپس استعمال کرنے والے صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کی مقبول ترین سروس میپس کو روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں لوگ استعمال کرتے ہیں۔
اس سروس سے لوگوں کو مختلف مقامات پر پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔
اب کمپنی کی جانب سے اس کے یوزر انٹرفیس میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے جس کے باعث گوگل میپس سروس بیشتر افراد کو مختلف نظر آنے لگے گی۔
اس اپ ڈیٹ کے ذریعے فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے گوگل میپس کے رنگوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔
اب سڑکوں کے لیے گرے، پانی کے لیے سبزی مائل نیلے جبکہ پارکوں کے لیے نیلگوں مائل سبز رنگ استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے گوگل میپس میں سڑکوں کے لیے پیلا جبکہ پانی کے لیے ذرا گہرا نیلا رنگ استعمال کیا جاتا تھا۔
اگر آپ کو گوگل میپس کی یہ نئی تبدیلی پسند نہیں آئی تو اس سروس کو ڈارک موڈ پر استعمال کر سکتے ہیں جس میں پرانا یوزر انٹرفیس ہی برقرار رکھا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News