الیکشن پٹیشنزکی سماعت میں تاخیر، حلیم عادل شیخ نے درخواست دائرکردی
اے ٹی سی کراچی نے رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کے 7 ستمبرتک پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف 9 مئی ہنگامہ آرائی کیسزکی سماعت ہوئی۔
حلیم عادل شیخ کے وکلا نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست دائر کردی جس پرعدالت نے فیروز آباد اور ٹیپو سلطان تھانے میں درج مقدمات میں 7 ستمبر کے لیے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔
حلیم عادل شیخ مبینہ ٹاؤن تھانے کے کیس میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے موقع پر ہنگامہ آرائی سمیت متعدد الزامات ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
