Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹ کے بھاری بھرکم ٹیسٹ کرکٹر کا لاٹھی چارج، 45 گیندوں پر سنچری جڑ دی

Now Reading:

کرکٹ کے بھاری بھرکم ٹیسٹ کرکٹر کا لاٹھی چارج، 45 گیندوں پر سنچری جڑ دی

کرکٹ کے میدان میں اپنے بھاری بھرکم جسامت سے مشہور جزائر غرب الہند کے کرکٹر رحیم کورنوال نے سی پی ایل میں 45 گیندوں پر سنچری جڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے 6 فٹ 5 انچ اور بھاری جسامت کے مالک رحیم کورنوال نے کیریبین پریمیئر لیگ کے میچ میں صرف 45 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔

سب سے وزنی اور بھاری جسامت  کےکرکٹر کہلائے جانے والے رحیم کارنوال اب عالمی کرکٹ کا ایک جانا پہچانا چہرہ ہیں، جنہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 10 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے ہیں۔

‘گزشتہ روز رحیم کورنوال نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف بارباڈوس رائلز کی جانب سے 45 گیندوں پر سنچری بنا کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

رحیم کورنوال 48 گیندوں پر 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ رائلز نے 221 رنز کے ہدف کا 11 گیندیں باقی رہتے ہوئے کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔

سنچری بنانے کے بعد رحیم کورنوال کا رد عمل بھی منفرد تھا۔ انہوں نے سنچری بنانے کے بعد اپنا بیٹ نیچے گرا دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رحیم کورنوال اپنے وزن کی وجہ سے اکثر مداحوں میں بحث کا موضوع بنتے رہتے ہیں۔ بہت سے کرکٹ پنڈتوں، سابق ستاروں اور ماہرین نے رحیم کو اہم مشورے دیتے ہوئے انہیں اپنے وزن کو بہتر طریقے سے سنبھالنے کا مشورہ دیا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بارش سے کرکٹ آسٹریلیا کو ایک ملین ڈالرز کا نقصان
تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو بدترین شکست؛ پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی
سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا
شائقین کیلیے خوشخبری، ایشین گیمز، پین ایم اور اولمپک گیمز میں کرکٹ ایونٹ شامل
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر