
واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
اس بار واٹس ایپ نے ایسا دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین ایک ہی ایپلیکیشن کے ذریعے متعدد اکاؤنٹس چلا سکیں گے۔
اس فیچر پر جون 2021 سے کام جاری تھا۔ ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جو ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
مذکورہ فیچر کے تحت ایک صارف ایک ایپلی کیشن میں صرف ایک ہی اضافی اکاؤنٹ چلا سکے گا، تاہم مستقبل میں واٹس ایپ کی جانب سے 2 سے زائد اکاؤنٹس کا فیچر بھی متعارف ہونے کا امکان ہے۔
ہر صارف ایک ہی موبائل اور ایک ہی واٹس ایپ ایپلی کیشن پر واٹس ایپ ایپلی کیشن کے موجودہ اکاؤنٹ پر اضافی صرف ایک ہی اکاؤنٹ پر لاگ ان کرسکتا ہے۔
یعنی واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں فیس بک یا ٹوئٹر کی ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت صارف ایک سے زائد اکاؤنٹ کو ایک ہی ایپلی کیشن اور ڈیوائس پر استعمال کر سکے گا۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کر کے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹ کو ایڈ کر سکیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News