Advertisement
Advertisement
Advertisement

انقلابی زرعی ترقی کیلئے ازبکستان کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے، گوہر اعجاز

Now Reading:

انقلابی زرعی ترقی کیلئے ازبکستان کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے، گوہر اعجاز
گوہر

نگران وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ انقلابی زرعی ترقی کیلئےازبکستان کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز نے اسلام آباد میں جمہوریہ ازبکستان کے یوم آزادی میں شرکت کی۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ سینٹرل ایشیا کے ساتھ 50 بلین ڈالر کی تجارت کا سکوپ ہے، رواں سال کے اندر ازبکستان کے ساتھ 1 بلین ڈالر کی تجارت کے قابل ذکر حصول کا عہد کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں، پاکستان اور ازبکستان نے اپنے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بحال کرنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے، جس میں تجارت 2020-2019 میں 27 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2023-2022 میں 126.05 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

 ان کا کہنا تھا کہ انقلابی زرعی ترقی کے لیے ازبکستان کے راستے پر چلتے کی ضرورت ہے، ازبکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

 نگران وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز نے تجارت کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات کا حوالہ دیا اور کہا کہ حقیقی ترقی کے لیے ان ﷺ کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ازبکستان کے سفیر نے مسٹر گوہر کے وژن اور کوششوں کا خیرمقدم  کیا جبکہ ڈاکٹر گوہر اجاز نے ازبکستان کے ایمبیسڈر اور دیگر معززین کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر