Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی فوج کی درندگی عروج پر

Now Reading:

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی فوج کی درندگی عروج پر
خواتین کے عالمی دن

 بھارتی فوج نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین پر تشدد شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی فوج  نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر شروع کر دیا ہے۔

خواتین پر کیے جانے والے ظلم وجبر کے حوالے سے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ  1989ء سے اب تک مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری خواتین کو شہید کیا ہے۔

دفترِ خارجہ نے خواتین پر ہونے والے ظلم پر بات کرتے ہوئے ایک بیان میں اُن تمام ترخواتین کو سلام پیش کیا جو بھارتی مظالم کے باوجود حوصلہ نہ ہاری اور ہمت سے جہدوجہد کرتی رہیں۔

دفترِ خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 95 ہزار کشمیریوں میں ہزاروں خواتین بھی شامل ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ 2001ء سے اب تک 671 کشمیری خواتین کو شہید کیا گیا۔

دفترِ خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی پیلٹ گنوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سیکڑوں اسکو ل کی بچیاں زخمی اور متعدد بینائی سے محروم ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ دفترِ خارجہ  کے مطابق بھارتی فوج کے مظالم میں 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں، 11 ہزار 179 خواتین کی عصمت دری کی گئی، بڑی تعداد میں کشمیری خواتین کے شوہر لاپتہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر