سابق صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم پر امید ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سید ناصر حسین شاہ نے ایس پی آر اے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق وزراء کے گھروں پر چھاپوں جیسی بے بنیاد خبریں ہیں، اس طرح کہا گیا کہ بہت سارے اسٹاپ لسٹ میں ہیں، ایسی خبروں سے انتشار پھیلتا ہے، یہ ایک پراسس کا حصہ ہیں اور یہ نئی چیزیں نہیں ہیں، پیپلز پارٹی ایسی چیزوں سے نہیں ڈرتی ہے، جب بھی الیکشن قریب آتے ہیں ایسی چیزیں ہوتی ہیں، گزشتہ الیکشن میں ہمارے بہت سارے دوست جیلوں میں رہ کر جیتے ہیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چھ ستمبر ہم اپنے شہدا کو یاد کرتے ہیں، خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اتحاد ہمیشہ بنتے رہتے ہیں، پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد کو ہمیشہ ویلکم کرتے ہیں، تمام جماعتیں ہمارے لیے قابل احترام ہیں، اس وقت ملک حالات میں سب کو ملکر آگے چلنا ہے، ہم نے جو خدمت یہاں کی ہیں، ہم گزشتہ انتخابات سے زیادہ نشستیں لیں گے، انتخابات کے بعد ہمارا بے روزگاری مہنگائی سے مقابلہ ہو گا، جو دھرنے ہوئے تھے ہم ایسے دھرنوں کی سپورٹ نہیں کرتے، جس سے لوگوں کو تکلیف ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ جب دھرنا ختم کیا گیا ہمارے پارٹی رہنما موجود تھے، جنہوں نے دھرنے دئیے ان کے جذبات تھے، پیپلز پارٹی نے بہت کام کیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کا ترقی کا وژن تھا، اس کے لیے پوری ٹیم کوشاں رہی، بہت سے ارسطو بیٹھ کر بہت سے پروپیگنڈا کرتے ہیں، کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا، ہم نے جو کام کیے ہیں ہم مکمل طور پر سوئپ کریں گے، ہمارے ملک کے حالات ہیں وہ پی ٹی آئی کی حکومت نے آئی ایم ایف سے جو سخت معاہدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے معاشی الارمنگ ہے، پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کی چیزیں ہیں، ہم دنیا میں تنہا رہ گئے، بہت ضرورت ہے انتخابات کے بعد مفاہمت والی حکومت بننی چاہیے، ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کے بجائے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، ملکی حالات ایسے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی میں کوئی بھی خفیہ ایکٹویٹی نہیں ہوتی، میں اور شرجیل صاحب دبئی گئے تھے، الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، ہم پر امید ہیں انتخابات وقت پر ہوں، الیکشن کمیشن نے پراسس کو کم کیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیں تاکہ خدشات ختم ہو جائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
