Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی نے ایشیا کپ میں نقصان کے معاوضے کا مطالبہ کر دیا، بھارتی میڈیا

Now Reading:

پی سی بی نے ایشیا کپ میں نقصان کے معاوضے کا مطالبہ کر دیا، بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی نے اے سی سی سے ایشیا کپ کی منتقلی سے ہونے والے نقصان کے معاوضے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میچز کی وجہ سے ہونے والے گیٹ منی کے نقصان پر ایشین کرکٹ کونسل سے معاوضے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی سی بی نے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن کچھ میڈیا اداروں نے خبر دی ہے کہ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے اے سی سی کے صدر جے شاہ کو باضابطہ خط لکھ کر معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف نے سری لنکا میں میچوں کے شیڈول کو اے سی سی کی جانب سے سنبھالنے کے طریقہ کار پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے سربراہ نے کسی کا نام لیے بغیر یہ بھی پوچھا کہ اے سی سی بورڈ کے دیگر ارکان کو اعتماد میں لیے بغیر مقامات کی منتقلی کے آخری لمحات کے فیصلوں کا ذمہ دار کون ہے۔

Advertisement

ذکاء اشرف کے خط میں بھارت اور نیپال کے درمیان مقابلے کے بعد سری لنکا اور پاکستان سمیت اے سی سی کے کچھ ارکان کے درمیان ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر ہے۔

بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ ذکاء اشرف نے لکھا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ چونکہ پیش گوئی یہ ہے کہ ہمبنٹوٹا خشک رہے گا اس لیے کولمبو میں ہونے والے میچز وہاں منتقل کیے جائیں۔’

خط کے مطابق 5 ستمبر کو میزبان ممالک اور اے سی سی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ میچز ہمبنٹوٹا منتقل کیے جائیں جس کے بعد سری لنکا کے ہیڈ کیوریٹر کو پچز تیار کرنے کے لیے روانہ کیا گیا۔

خط میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ نشریاتی عملے نے بھی ہمبنٹوٹا منتقل ہونے کے انتظامات شروع کردیے تھے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اے سی سی نے پی سی بی کو ایک ای میل بھیجی جس میں اس کی تصدیق کی گئی ہے، جو وینیو کی تبدیلی کا اعلان کرنے کے لیے پریس ریلیز بھیجے گی۔

پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کچھ عرصے بعد پی سی بی کو ای میل پر غور نہ کرنے کے لیے کہا گیا لیکن بعد میں اعلان کیا گیا کہ میچز اصل شیڈول کے مطابق کینڈی اور کولمبو میں ہوں گے۔

Advertisement

ذکاء اشرف نے ٹورنامنٹ اور مقامات کے حوالے سے اہم فیصلے کرتے ہوئے میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر