Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمندری طوفان ’لی‘ کی انتہائی خطرناک ہونے کی پیش گوئی

Now Reading:

سمندری طوفان ’لی‘ کی انتہائی خطرناک ہونے کی پیش گوئی

شمالی مشرقی کیریبین کے سمندر میں بننے والے طوفان ’لی‘ کے انتہائی خطرناک ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) نے شمال مشرقی کیریبین کے قریب سمندری طوفان لی کے ‘انتہائی خطرناک’ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

توقع ہے کہ ہفتے کے آخر میں یہ سمندری طوفان شمالی کیریبین کے لیزر اینٹیلس، ورجن جزائر اور پورٹو ریکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

این ایچ سی ٹریکر نے آج اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں کہا کہ اس ہفتے کے آخر تک بڑے سمندر لیزر اینٹیلس، ورجن جزائر اور پورٹو ریکو تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے سمندری طوفان جان لیوا لہروں اور ساحلی علاقوں میں تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔

سان خوآن میں نیشنل ویدر سروس کے مطابق پورٹو ریکو کے آس پاس کے سمندر میں 12 فٹ سے زائد اونچی لہریں بلند ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور ہوا کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے اب بھی بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال ہے کیونکہ سمندری طوفان لی کے جزیروں سے چند سو میل شمال سے گزرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Advertisement

این ایچ سی نے بدھ کے روز اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں کہا تھا کہ سمندری طوفان شمالی لیورڈ جزائر سے تقریبا 1،130 میل مشرق میں واقع تھا۔

این ایچ سی کے مطابق اس طوفان میں زیادہ سے زیادہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں اور یہ 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھ رہی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر