پرنس ہیری کی میگھن کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر پرنس ہری اور میگھن مارکل کی خوشی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جو کہ ایک کنسرٹ کے موقع پر بنائی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے لاس اینجلس میں بیونس کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی جہاں سے شہزادے کی ’بور‘ اور مایوس بیٹھے ہوئے ہونے کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں تھیں اور اس پر صارفین نے کافی تنقید بھی کی تھی۔
بعدازاں اسی کنسرٹ کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں پرنس ہیری انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ اپنے ہٹ کریزی ان لو پر پرفارم کر رہی ہیں جبکہ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل اس سے بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے اس کا کیپشن دیا، ’’اگر یہ پیار نہیں ہے تو مجھے یہ نہیں چاہیے۔‘‘
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
