کرینہ کا اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے متعلق اہم انکشاف
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ’ کل ہو نہ ہو‘ میں شاہ رخ خان کے مدِ مقابل کردار نہ کرنے کی وجہ بتا دیا۔
یاد رہے کہ 2003ء میں ریلیز ہونے والے فلم ‘کل ہو نہ ہو‘ پریتی زنٹا سے قبل کرینہ کپور کو آفر ہوئی تھی جسے اداکارہ نے ٹھکرا دیا تھا اور بعد ازاں یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کرینہ نے بتایا کہ اس فلم میں اُنہیں معاوضہ بہت کم دیا جا رہا تھا جبکہ وہ مرکزی کردار، شاہ رخ خان کے برابر معاوضہ وصول کرنا چاہتی تھیں۔
اس کے علاوہ اداکارہ کے مطابق فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں کام سے انکار کی وجہ اسکرپٹ پسند نہ آنا نہیں تھی۔
دوسری جانب کرن جوہر کا اس مطالبے پر کرینہ کپور سے کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان سے بڑی اداکارہ نہیں ہیں، اس لیے اُنہیں ہیرو کے برابر معاوضہ نہیں ملے گا۔
کرینہ کپور کا بتانا ہے کہ اس کے بعد اُن کا اور کرن جوہر کا طویل عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا بھی رہا تھا اور دونوں نے طویل عرصے تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی تھی۔
دوسری جانب اس سے متعلق ایک انٹرویو کے دوران فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کی ہیروئن پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ یہ فلم ان کے کیریئر کی سب سے خاص فلم ثابت ہوئی تھی اور اُنہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اُن سے قبل یہ فلم کسے آفر ہوئی۔
اس فلم کی ہدایت نکھل ایڈوانی نے دی تھی اور کرن جوہر اس فلم کے پروڈیوسر تھے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے کریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں کی ہیں مگر اُنہیں زیادہ تر اُن کی فلم ’جب وی میٹ‘ میں بطور گیت اور فلم ’ کبھی خوشی کبھی غم‘ میں پوجا شرما (پو) سے جانا جاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
