ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں کولمبو میں ہونے والے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنر پتھم نسانکا نے 40 رنز کی اننگ کھیلی، تجربہ کار کوشال مینڈس نے 50 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے سب سے نمایاں بیٹسمین ساڈیرا وکرماسنگھا تھے جنہوں نے 93 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 8 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد اور حسن محمود نے 3،3 وکٹیں حاصل کی جبکہ شریف الاسلام نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بنگلہ دیش کے توحید ہردوائے 82 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے، جبکہ محمد نعیم 21 ، مہدی حسن 28 اور مشرف الرحیم نے 29 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا، داسن شناکا اور متھیشا پتھیرانا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
