منچن آباد: بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی
گوجرانوالہ میں کوسٹر اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ چک اگو کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے باعث ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت لیاقت کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کردیا ۔
مقامی پولیس نے شہریوں کی مدد سے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، پولیس نے نعش کو رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
