Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی کوریا کے صدر اپنی بکتر بند ٹرین میں روس کے دورے پر روانہ، برطانوی میڈیا

Now Reading:

شمالی کوریا کے صدر اپنی بکتر بند ٹرین میں روس کے دورے پر روانہ، برطانوی میڈیا

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان روس کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، وہ یہ سفر خصوصی بکتر بند ٹرین میں کر رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے لیے ولادی ووستوک کا سفر شروع کر دیا ہے اور اس سفر کے لیے وہ خصوصی بکتر بند ٹرین کا استعمال کر رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے ایک سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ کم جونگ کی غیر ملکی دوروں کے لیے استعمال ہونے والی بکتر بند ٹرین پیانگ یانگ سے روانہ ہو گئی ہے۔

توقع ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات مقامی وقت کے مطابق منگل کو ہوگی۔

کریملن نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان آنے والے دنوں میں روس کا دورہ کریں گے۔

Advertisement

اگر صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے تو یہ شمالی کوریا کے رہنما کا چار سال سے زائد عرصے میں پہلا بین الاقوامی دورہ ہوگا اور وبائی امراض کے بعد یہ پہلا دورہ ہوگا۔

قبل ازیں ایک امریکی عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے کے امریکی پارٹنر کو بتایا تھا کہ دونوں رہنما ممکنہ طور پر شمالی کوریا کی جانب سے ماسکو کو یوکرین میں جنگ میں مدد کے لیے ہتھیار فراہم کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کریں گے۔

کم جونگ ان کا آخری غیر ملکی دورہ 2019 میں ولادی ووستوک کا تھا جہاں انہوں نے اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ شمالی کوریا کے جوہری تخفیف اسلحہ مذاکرات کے خاتمے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کی تھی۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے 2019 میں اسی بکتر بند ٹرین کے ذریعے ولادی ووستوک کا سفر بھی کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر