Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیبیا میں طوفان ’ڈینیئل‘ نے تباہی مچادی، 150 افراد جاں بحق

Now Reading:

لیبیا میں طوفان ’ڈینیئل‘ نے تباہی مچادی، 150 افراد جاں بحق
لیبیا میں طوفان ’ڈینیئل‘ نے تباہی مچادی، 150 افراد جاں بحق

لیبیا میں طوفان ’ڈینیئل‘ نے تباہی مچادی، 150 افراد جاں بحق

لیبیا میں طوفان ’ڈینیئل‘ کے بعد شدید بارشوں نے 150 افراد کی جان لے لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی لیبیا میں طاقتور طوفان ’ڈینیئل‘ کے بعد شدید بارشوں سے سٹرکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق سڑکیں، رہائشی علاقے اور گاڑیاں زیر آب آگئیں جب کہ کئی مقامات پر اسکولز اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان ’لی‘ کی انتہائی خطرناک ہونے کی پیش گوئی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کی فوج کے 7 اہلکار بھی امدادی کارروائیوں کے دوران لاپتہ ہوگئے ہیں جب کہ مشرقی لیبیا میں حکام نے کرفیو نافذ کرتے ہوئے اسکولوں اور دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

لیبیا کے بن غازی میں مقیم انتظامیہ کے ترجمان محمد مسعود کے مطابق طوفان ’ڈینیئل‘ نے مشرقی شہروں بن غازی اور سوس کے علاوہ درنہ اور المرج کو بھی متاثر کیا ہے جب کہ مغربی شہر مصراتہ بھی سیلاب سے متاثر ہے۔

سوشل میڈٰیا پر کئی ویڈٰیو زیر گردش ہیں جن میں ایک آدمی کو سیلاب میں بہتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ دیگر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی لوگ اپنی گاڑیوں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔

Advertisement

طوفان کے باعث اسکولوں اور دکانوں کے ساتھ ساتھ تیل کی چار بڑی بندرگاہیں بھی بند ہوگئیں ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ طوفان ڈینیئل گزشتہ ہفتے یورپی ممالک یونان، ترکیہ اور بلغاریہ سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر